کانگریس فلور لیڈر وارڈ نمبر 38 کے سی راجیشور نامزد

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :20؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کانگریس صدر کے سرینواس رائو نے بتایا کہ میونسپل کانگریس فلور لیڈر کی حیثیت سے وارڈ نمبر 38 سے تعلق رکھنے والے رکن بلدیہ سی راجیشور کو نامزد کرتے ہوئے قرار داد منظور کیا گیا ۔ کانگریس کے اراکین بلدیہ کا ایک اجلاس آج شبیر علی کی نگرانی میں منعقد ہوا اور اس موقع پر ارکان بلدیہ سید انور احمد ، محمد امجد ، محمد اسحاق شیرو ، رویندر گوڑ ، سرینواس ، شیوا ، سرینواس پرساد کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور وارڈ نمبر 38 کے رکن بلدیہ راجیشور کو فلور لیڈر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا اور کمشنر بلدیہ کاماریڈی سے راجیشور کو فلور لیڈر کی حیثیت سے نامز د کرنے کی خواہش کی گئی ۔ اس موقع پر اراکین بلدیہ نے محمد علی شبیر کو اس بات کا بھی تیقن دیا کہ کوئی بھی رکن بلدیہ پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کریگا کیونکہ گذشتہ دو دنوں سے کانگریس سے وابستہ اراکین بلدیہ پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جس کے پیش نظر ہائی کمان کو اراکین بلدیہ نے تیقن دیتے ہوئے پارٹی کا ساتھ نہ چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔