حیدرآباد۔ پردیش کانگریس کے ترجمان جی نرنجن نے کانگریس قائدین محمد امیر اور بی آر سدانند کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ محمد امیر کانگریس کے سینئر لیڈر تھے اور وہ سابق سی ایل پی لیڈر پی جناردھن ریڈی کے بااعتماد ساتھی تھے۔ جی نرنجن نے اپنے تعزیتی بیان میں محمد امیر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور افراد خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے سینئر لیڈر بی آر سدانند کے دیہانت پر دکھ کا اظہار کیا۔ پرانے شہر میں کانگریس پارٹی کے استحکام میں سدانند نے اہم رول ادا کیا تھا۔ انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی دو اہم قائدین سے محروم ہوچکی ہے۔