حسن آباد ۔ یکم مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی حسن آباد کے کانگریس پارٹی قائدین و بلدی کونسلروں نے آج ٹاؤن و دیگر منڈلوں میں قائم کئے گئے دھان کی خریدی مراکز کا لنگم مورتی ، محمد حسن ، اکو سرینواس ، پدما و دیگر کی قیادت میں علحدہ علحدہ اچانک معائنہ کرتے ہوئے تمام مراکز پر کسانںو کو درکار تمام تر ضروریات و سہولیات فراہم کرنے اور حالیہ غیر موسمی بارش سے غیر معیاری و تلف ہونے والے دھان کو بھی سرکاری اقل ترین امدادی قیمت پر خریدنے کا پُرزور مطلبہ کیا ۔ کانگریس قائدین کسانوں کے ہمراہ کچھ دیر کیلئے احتجاجی دھرنا پر بیٹھ کر کسانوں سے خریدے گئے دھان کے ذخیرہ کو فوری رائس ملز کو منتقل کرنے خریدی مراکز پر محفوظ رکھنے کیلئے پلاسٹک کورس و تاڑ پالس وافر مقدار میں دستیاب رکھنے اور دھان کی کٹوتی نہ کرنے کا ریاستی حکومت و ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ۔