کانگریس قائدین کا حکومت کیخلاف احتجاج یلاریڈی رکن اسمبلی کا علامتی پتلا نذرآتش

   

یلاریڈی : ڈیویژن کے منڈل گندھاری میں ریاستی حکومت کی جانب سے دھان خریداری سنٹرو ں کو اٹھائے جانے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے کانگریس قائدین نے بڑے پیمانے پر احتجاج بلند کیا ۔ یلاریڈی کانگریس حلقہ انچارج سبھاش ریڈی نے قائدین کے ساتھ مل کر نہرو مجسمہ کے پاس دھرنا منظم کرتے ہوئے حکومت کی غلط فیصلوں کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ۔ فصلوں کی کاشت کرتے وقت کسانوں پر باریک دھان کی کاشت کرنے کی شرط لگانے والے وزیراعلیٰ آج تک کسانوں کو مقررہ قیمت کا اعلان نہ کرسکے جس سے آج کا کسان بے حال ہونے کا الزام لگایا ۔ باریک دھان کی قیمت مقرر نہ کرنے سے کسان نقصان سے دوچار ہیں ۔ خریدی سنٹرو ں کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا مطالبہ کرنے کسانوں کے ساتھ منفی رویہ ترک کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ مسٹر سبھاش ریڈی نے مرکزی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے کسانوں کو کالا قانون منظور کر کے آج سڑکوں پر بے یار و مددگار بناکر رکھ دیا ہے ۔ ملک کی 130 کروڑ عوام کا پیٹ بھرنے والا کسان آج سڑک پر شدید سردیوں مںی انصاف کیلئے بیٹھا ہے اور مرکز بے حسی کا پتلا بنے تماشاہ دیکھ رہی ہے ۔ کسانوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ملک کی تاریخ کیلئے سب سے بڑی غلطی ہوگی ۔ چند دولتمندوں کی خاطر چل رہی مرکزی حکومت کو مستقبل سے عوام ہی بہتر سبق سکھائیں گے ۔ کانگریس قائدین نے یلاریڈی کارکن اسمبلی سریندر کا علامتی پتلا نذرآتش کیا ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین میں راجو ، بالراج ، رمیش ، مدیار ، جناردھن ریڈی اور سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔