بھوپال: کانگریس کے سینئر لیڈروں نے گوالیار کے شاہی خاندان کی رانی اور مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا کی والدہ مادھوی راجے سندھیا کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ جیوتیرادتیہ سندھیا کی والدہ مادھوی راجے سندھیا جی کے دیہانت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ میں پرماتما سے پرارتھنا کرتا ہوں کہ وہ ان کو اپنے چرنوں میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے ۔ اوم شانتی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ مادھوی راجے سندھیا کے دیہانت کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ اُن کے ساتھ ہمارے خاندانی تعلقات ہیں۔ وہ نہایت خوش اخلاق اور خوش مزاج شخصیت کی مالک تھیں۔