کانگریس قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کا الزام

   

ٹیلی فون ٹیپنگ معاملہ کے خلاف ردعمل، نارائن پیٹ اور دیگر مقامات پر گرفتاریوں کے بعد میڈیا سے بات چیت

نارائن پیٹ: نارائن پیٹ پولیس نے آج کانگریس قائدین کو ان کے گھروں سے نکلنے نہیں دیا۔ بعدازاں انہیں نارائن پیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کرکے، گرفتاری کے بعد رہائی عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ کانگریس قائدین کی ٹیلی فون ٹیپنگ کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے امکانی راج بھون چلو تحریک کو روکنے کے لیے پولیس نے ضلع بھر میں کانگریس قائدین کی کل رات سے گرفتاریاں جاری رکھتے ہوئے ہے۔ سابق زرعی مارکٹ کمیٹی نارائن پیٹ صدرنشین مسٹر بنڈی ونوگوپال ریڈی اور ان کے ساتھیوں نے اپنی گرفتاریوں کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ن ارائن پیٹ پولیس اسٹیشن میں کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کانگریس قائدین کی ٹیلی فون ٹیپنگ کے ذریعہ انہیں بلاک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی وزیر اعلی ریاست میں سرکاری پولیس انٹلیجنس یونٹ کو اپنے ذاتی مفادات کے خاطر استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن پارٹیوں بالخصوص کانگریس قائدین کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا لیکن اس پر عمل آوری نہیں کی۔ اس موقع پر میونسپل کونسلر جناب عبدالسلیم، پرکال وینکٹ راملو، مسٹر آنند کمار، کلیان کمار، اکھلیش ریڈی، روی کمار چاری و دیگر موجود تھے۔