کانگریس قائدین کی رکن کونسل جناب عامر علی خان سے ملاقات

   

سیاست کی سرگرمیوں کی ستائش، اے آئی سی سی سے بہتر اشتراک کے
ذریعہ پروگراموں پر عمل آوری
حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کے قائدین نے رکن قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان سے ملاقات کی اور اقلیتوں کے مسائل پر بات چیت کی۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ پارٹی کے تمام ارکان اقلیتوں کے مسائل پر جدوجہد کے سلسلہ میں جناب عامر علی خان کے ساتھ ہیں اور ریاستی و قومی سطح پر بہتر اشتراک کو مستحکم کیا جائے گا۔ اے آئی سی سی ارکان ایم اے باسط، عتیق صدیقی اور دوسروں نے اقلیتوں کے لئے جناب عامر علی خان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی قائدین سے بہتر تال میل کے ذریعہ تلنگانہ میں اقلیتوں کے بھلائی کی اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنایا جائے گا۔ غیر منظم ورکرس کی بھلائی کے لئے کارمگار اینڈ کرمچاری کانگریس کے پروگراموں پر بات چیت کی گئی۔ کرمچاری کانگریس کے تلنگانہ صدر کشال سمیر سے مشاورت کے ذریعہ پروگراموں پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس جح اقلیتی قائدین کو پارٹی کے سطح پر متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس قائدین عنقریب اے آئی سی سی لیڈر شپ سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کی صورتحال سے واقف کرائیں گے۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ پارٹی ورکرس کو سیاست کی فلاحی اور تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہئے۔ 1