کانگریس قائدین کی سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات

   

شمس آباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : مہیشورم رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی اور ان کے فرزند کارتک ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے ۔ چیوڑلہ میں ٹی آر ایس کے جلسہ عام میں کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں سبیتا اندرا ریڈی ان کے فرزند کارتک ریڈی اور ان کے تمام حامی ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ سبیتا اندرا ریڈی اور ان کے فرزند نے ٹی کرشنا ریڈی سابق رکن اسمبلی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی ۔ کارتک ریڈی اپنے حامیوں کے ساتھ راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے پرانے گلے شکوے دور کرلیے ۔ سبیتا اندرا ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی شمس آباد کے کانگریس قائدین کی کثیر تعداد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تائید کی اور ان کے ہمراہ ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ لیکن بعض قائدین جو کانگریس پارٹی میں ہی برقرار رہنا چاہتے ہیں وہ مہیشورم رکن اسمبلی سے کافی ناراض ہے جس کی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی کانگریس قائد ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا تھا انہیں وہ فورا طلب کر کے کانگریس میں برقرار رہنے کے لیے راضی کرلیتیں اور آج وہ ہی ٹی آر ایس میں جانے کے اعلان سے کانگریس قائدین کافی ناراض ہے ۔ سبیتا اندرا ریڈی کا ضلع رنگاریڈی خاص کر چیوڑلہ پارلیمانی حلقہ میں کافی اثر ہے ۔ اگر وہ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلیتی ہیں تو ضلع رنگاریڈی میں کانگریس کا وجود ہی ختم ہوجائے گا ۔۔