کانگریس قائدین کی ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے آج ریپبلکن لیڈر ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکہ کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ کھرگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ انڈین نیشنل کانگریس کی جانب سے ہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی انتخابی جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط جامع عالمی اسٹریٹجک ساجھیداری ہے اور یہ ساجھیداری دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ جمہوری اقدار، باہمی مفادات اور عوام سے عوام کے وسیع تعلقات پر مبنی ہے ۔ راہول گاندھی نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتخابی جیت پر آپ کو مبارک ہو۔