نئی دہلی: سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو لے کر کانگریس پارٹی میں مسلسل میٹنگوں کا دور جاری ہے۔ بدھ کو ایک بار پھر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جس میں پرشانت کشور نے بھی شرکت کی۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پرشانت کشور کے ساتھ کانگریس لیڈروں کی یہ تیسری ملاقات تھی۔ آج کی میٹنگ میں پرشانت کشور کے علاوہ کانگریس لیڈر جیرام رمیش، مکل واسنک، کے سی وینوگوپال، امبیکا سونی، ڈگ وجے سنگھ اور راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے بعد راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ پرشانت کشور نے نریندر مودی، نتیش کمار، جگن موہن ریڈی، ممتا بنرجی اور امریندر سنگھ کے ساتھ کام کیا ہے۔ ان سے خدمت لینے میں کوئی حرج نہیں۔