کوہیر ۔ کانگریس پارٹی اعلیٰ قائدین کے فون ٹیاپنگ کے خلاف صدر آل انڈیا کانگریس پارٹی صدر سونیا گاندھی اور تلنگانہ صدر کانگریس پارٹی ریونت ریڈی، ڈاکٹر جے گینا ریڈی ورکنگ پریسڈنٹ کی ہدایت چلو راج بھون پروگرام کو جارہے تھے کہ کوہیر پولیس سب انسپکٹر راج شیکھر نے اچانک کویل چوراستہ دھاوا کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ شخصی ضمانت پر رہا کردیا اس موقع پر رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل محمد شمشیر علی صدر کانگریس کوہیر ٹاؤن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے کانگریس پارٹی کے فون ٹیاپنگ کیا جارہا ہے۔ وہ جمہوریت پر ایک بدنما داغ ہے دونوں حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے سے روکنے کے لئے اس طرح کے اوچھے اقدامات انجام دے رہے ہیں۔