حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس قائدین کے اتحاد سے پارٹی کو کامیابی اور 10 سال کے بعد اقتدار ملا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ کے سی آر دور حکومت میں تلنگانہ ٹورازم ڈپارٹمنٹ میں سینکڑوں کروڑ کی دھاندلیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر سیاحت کو بے قاعدگیوں کی مکمل اطلاع تھی۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی محکمہ سیاحت کے دفتر میں آگ لگادی گئی تاکہ اہم دستاویزات ضائع کئے جائیں۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے نظم و نسق کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی آئی نے آندھرا پردیش میں کسی بھی پارٹی سے مفاہمت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تلنگانہ میں کانگریس وعدوں کی تکمیل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج سے قبل ہی ٹورازم ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں آگ لگادی گئی ۔