کانگریس قائدین کے خلاف پولیس میں شکایت درج

   

چیف منسٹر کے خلاف ناشائستہ الفاظ استعمال کرنے پر کارروائی کا مطالبہ

جگتیال۔/12 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے کانگریس پارٹی قائدین کے خلاف کارروائی کرنے پولیس میں شکایت کروائی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جگتیال میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاستی حکومت کے خلاف ٹی آر ایس پارٹی میں کانگریس ایم ایل ایز کو شامل کرلینے اور کانگریس سی ایل پی کو ٹی آر ایس پارٹی میں ضم کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر ہاتھوں میں جھاڑو لے کر احتجاجی ریالی اور آر ڈی او آفس کے روبرو دھرنا منظم کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف اور چیف منسٹر کے سی آر اور مقامی رکن اسمبلی کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی قائدین ٹاؤن پریسیڈنٹ گٹو ستیش کی قیادت میں آج ایک وفد کی شکل میں جگتیال پولیس اسٹیشن پہنچ کر سرکل انسپکٹر آر پرکاش سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری شکایت حوالے کرتے ہوئے کانگریس قائدین ، چیرپرسن بلدیہ وجیہ لکشمی اور سابق بلدیہ چیرمین گری ناگا بھوشنم اور وائس چیرمین سراج الدین منصور اور ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری بنڈہ شنکر اور دیگر کونسلر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ اس طرح چیف منسٹر کے خلاف ناشائستہ الفاظ کا استعمال اور غیر اخلاقی حرکت نہ ہو۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹی آر ایس قائدین ساملہ سرینواس، عبدالباری کونسلر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔