کانگریس قائد آر سرینواس پارٹی سے 6 سال کیلئے معطل

   

حیدرآباد۔ 29 جون (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج ڈی انوسویا سیتکا پر الزامات عائد کرنے والے کانگریس قائد آر سرینواس کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ہے۔ کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا۔ آصف آباد اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار آر سرینواس نے سوشیل میڈیا پر ریاستی وزیر سیتکا کے خلاف پوسٹ کرتے ہوئے ان پر کئی الزامات عائد کئے۔ ریاستی وزیر نے سرینواس کے خلاف اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن سے شکایت کی۔ انہوں نے تادیبی کارروائی کمیٹی کو بھی تفصیلات سے واقف کرایا۔ آصف آباد کے ضلع کانگریس صدر وشواپرساد نے بھی سرینواس کے خلاف شکایت کی۔ الزامات کا جائزہ لینے و سرینواس سے وضاحت طلبی کے بعد تادیبی کارروائی کمیٹی نے 6 سال کیلئے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گریجویٹ ایم ایل سی انتخابات میں سرینواس نے کانگریس امیدوار کے خلاف کام کیا تھا۔ 1