کاماریڈی۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری سینئر قائد افضل محی الدین قادری الملتانی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری و اہل سنت الجماعت کے ذمہ داروں میں شمار کئے جاتے تھے۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان، دو دختران شامل ہیں۔ گذشتہ چند دنوں سے وہ علیل تھے اور گھر پر ہی ان کا علاج چل رہا تھا۔ لیکن آج اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انتقال ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے ان کے پسماندگان سے فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ افضل محی الدین ، جناب محمد علی شبیر کے قریبی رفقاء میں شمار کئے جاتے تھے۔ محمد علی شبیر نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اورکہا کہ ان کے انتقال پر کانگریس پارٹی کو جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی مشکل ہے۔ بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی گئی۔ قبرستان احاطہ درگاہ حضرت نرنجن شاہ ولی ؒ میں تدفین عمل میں آئی۔