حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائد سابق رکن پارلیمنٹ انجن کمار یادو کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے والے انجن کمار یادو اپولو ہاسپٹل میں وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دن تک ان کی صحت کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ انجن کمار یادو کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔ موڈو چنتلا پلی میں اے ریونت ریڈی کے دکشا پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد انجن کمار کھانسی ، بخار ، سردی کا شکار ہوگئے ۔ کورونا ٹسٹ کرانے پر نتیجہ پازیٹیو برآمد ہوا جس کے بعد سے وہ اپولو ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ N