حیدرآباد 31مئی(سیاست نیوز) شہرحیدرآباد میں کانگریس لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ کے وی پی رامچندرراو کے مکان میں چوری کی واردات پیش آئی۔سخت سیکوریٹی والے ان کے مکان سے تقریبا 46لاکھ روپئے مالیت کی 46گرام ڈائمنڈ نیکلس کی چوری ہوگئی۔اس سلسلہ میں ان کی بیوی نے بنجاراہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی اور کہا کہ انہوں نے ایک تقریب سے واپسی کے بعد سفید رنگ کی اس ڈائمنڈ نیکلس کو بیڈروم میں رکھاتھاتاہم یہ نیکلس وہاں سے غائب ہوگئی۔ انہوں نے گھر میں کام کرنے والوں پر اس چوری کا شبہ ظاہر کیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ب