برلا ، مودی، گڈکری سمیت متعدد قائدین کی جانب سے مبارکباد
نئی دہلی۔ کانگریس پارٹی کے قائد راہول گاندھی کی آج سالگرہ ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے کئی سینئر لیڈروں نے سابق صدر راہول گاندھی کو 51 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کی۔ پارٹی نے اپنے سرکاری صفحہ پر ٹوئٹ کرکے گاندھی کی صحت اور خوشحال مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ۔19کی دوسری لہر کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جس کے مد نظر گاندھی نے اپنا یوم پیدائش نہیں منانے کا فیصلہ کیا۔یوم پیدائش منانے کی بجائے انہوں نے پارٹی کارکنوں سے امدادی کاموں میں مسلسل مصروف رہنے کی درخواست کی ہے ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا ، وزیر اعظم مودی، مرکزی وزیر نتن گڈکری ، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا ، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، اور دیگر کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی کو ان کی سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔