محبوب نگر۔/4 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کانگریس کے سینئر قائد سید ابراہیم نے آج وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی آر اور ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ کی موجودگی میں بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں کے ٹی آر نے نہیں پارٹی کھنڈوا پہناتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ سید ابراہیم نے کہا کہ وہ گھرواپسی پر حد درجہ مسرور ہیں۔ ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کی قیادت میں محبوب نگر کی زبردست ترقی سے وہ متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کے استحکام کیلئے کام کریں گے۔