کانگریس قائد سے وابستہ کاروباری گروپ پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

   

Ferty9 Clinic

بیتول: مدھیہ پردیش کے بیتول ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر کانگریس کے ایک ایم ایل اے سے منسلک کاروباری گروپ کے تقریبا نصف درجن ٹھکانوں پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارنے کارروائی شروع کی۔ محکمہ انکم کے ذرائع کے مطابق ، مختلف ٹیموں نے ڈاگا گروپ کے ایک اسکول کیمپس ، دو رہائش گاہوں ، ایک سیڈ سنٹر اور ایک دیگر کیمپس میں چھاپے مارے ۔ چھاپے کے دوران پولیس سکیورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔