نئی دہلی ۔ /16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پارٹی میں نئی جان ڈالنے کی اور 2022 ء کے یو پی اسمبلی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کانگر یس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے ریاست میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیا ہے ۔ وہ ایک ہی ہفتہ میں دوسری مرتبہ کانگریسی ورکرس سے تبادلہ خیال کیلئے دورہ کررہی ہیں ۔ کل ہند کانگریس انچارج امور مغربی یو پی یہ ظاہر کرنا چاہتی ہے کہ وہ ریاست میں عوام کے ساتھ گھل مل کر ان کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں ۔ کیونکہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی ہے ۔ پارٹی کو تنظیمی اعتبار سے مستحکم کرنے کا وقت آگیا ہے تاکہ اسمبلی انتخابات کا سامنا کیا جاسکے ۔ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہ پارٹی کارکنوں کے ساتھ ان کا راست رابطہ قائم ہو ۔ پرینکا گاندھی ہفتہ میں دو بار پیشگی ملاقات کا وقت طئے کئے بغیر پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کرررہی ہیں ۔