نرمل۔/18 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی خانہ پور کے منڈل اوٹنور سے تعلق رکھنے والی خاتون ZPTC کانگریس چارولتا راتھوڑ نے کانگریس پارٹی سے استعفی دیتے ہوئےBRS پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ چارولتا راتھوڑ حلقہ اسمبلی خانہ پور سے کانگریس کے ٹکٹ کی دعویدارتھیں لمحہ آخر تک انہیں کانگریس کے ٹکٹ کی توقع تھی تاہم انہیں ٹکٹ نہ ملنے پر جنارم میں کے ٹی آر کے انتخابی جلسہ میں انہوں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کے ٹی راما راؤ نے انہیں کھنڈواا ڈال کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ چارو لتا راتھوڑ نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے میں نے کانگریس کے لئے کام کرتے ہوئے حلقہ اسمبلی خانہ پور میں کانگریس کو مستحکم بناتے ہوئے گذشتہ انتخابات میں زیڈ پی ٹی سی منتخب ہوئیں۔ آج سارے ضلع میں کانگریس نے خواتین کے ساتھ انصاف نہیں کیا خود مجھے بھی ٹکٹ کا وعدہ کرتے ہوئے ناانصافی کی گئی ۔ اس لئے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے، اب بی آر ایس امیدوار کی کامیابی کیلئے کام کرو ں گی۔