حیدرآباد : پردیش کانگریس کمیٹی کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے پارٹی ترجمان ڈی ستیش (ناگر کرنول) کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے۔ صدرنشین تادیبی کمیٹی این کودنڈا ریڈی کی دستخط سے نوٹس جاری کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ستیش کے خلاف مختلف قائدین کی جانب سے شکایات اور نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں کہ وہ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ ضلع میں متوازی تنظیم چلارہے ہیں جو پارٹی کے دستور کے مغائر ہے۔ تادیبی کارروائی کمیٹی نے اِس سلسلہ میں 18 جنوری کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی تھی اس کے باوجود ڈی ستیش کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ کمیٹی نے اُنھیں 15 اپریل تک وضاحت کرنے کی ہدایت دی بصورت دیگر اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔