کانگریس قائد کا جکل دورہ

   

پٹلم /13 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے حرکیاتی قائد مسٹر لکشمی کانتا راؤ نے حلقہ اسمبلی جکل کے دلت بندھو کے دلت واڑہ کا دورا کرتے ہوئے گھر گھر جاکر دلت بندھو کے استفادہ کنندگان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ دلت طبقہ کی عوام نے اپنی اپنی شکایتیں پیش کی ۔ رکن اسمبلی ہنمنت شنڈے مستحق غریبوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں ۔ وہ صرف بی آر ایس پارٹی کے قائدین اور قریبی لوگوں کو دلت بندھو اسکیم کی اجرائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی سے دو معیاد کیلئے جیت کرآئے مگر تیسری مرتبہ ہم لوگ بی آر ایس پارٹی کے امیدوار کو شکست دیکر کانگریس پارٹی امیدوار کو جتاکر بی آر ایس کو سبق سکھائیں گے ۔ آنے والے ضمنی انتخابات میں ضرور کانگریس پارٹی کی جیت ہوگی اور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔