کانگریس قائد کی والدہ کا دیہانت

   

چیریال ۔ 19 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی جنگاؤں کی سینئر مجاہد آزادی شریمتی کرولہ شانتماں زوجہ کے دیوادانم سینئر کانگریسی قائد چیریال کا آج بعمر 93 سال اچانک قلب پر ہوئے شدید حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ مسٹر ایس اندرا انچارج کانگریس پارٹی برائے حلقہ اسمبلی اسٹیشن گھن پور ضلع جنگاؤں کی والدہ تھیں۔ کرولہ شانتماں کے اچانک انتقال کی اطلاع پر سابقہ صدر پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا و رکن اسمبلی گھن پور ڈاکٹر ٹی راجیا کے علاوہ رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی نے نعش کا آخری دیدار کرتے ہوئے گلہائے عقیدت پیش کئے۔