کانگریس قوم دشمن اور علیحدگی پسند طاقتوں کا کھلونا :یوگی آدتیہ ناتھ

   

کشن پور 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کانگریس پر الزام عائد کیاکہ وہ قوم دشمن اور علیحدگی پسند طاقتوں کے ہاتھ کا کھلونا بنی ہوئی ہے۔ وہ بی جے پی کے انتخابی منشور کے رسم اجراء کے بعد خطاب کررہے تھے۔ جلسہ عام سے بی جے پی امیدوار برائے ننیتال اجئے بھٹ کی تائید میں خطاب کرتے ہوئے یوگی نے اتراکھنڈ کو دلیر سپاہیوں کی سرزمین قرار دیا۔