جنگاؤں میں کانگریس آبزرور ڈی پٹنائک کا خطاب ، کارکنوں کا اجلاس
جنگاؤں ۔14 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سب سے بڑی قدیم اور سیکولر پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کو لیکر چلنے والی پارٹی انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے تمام لوگوں کو ترقی دلانے کیلئے ہندوستان بھر میں کام کررہی ہے ۔ اس میں امیر غریب کا کوئی بھید بھاؤ نہیں رہتا ۔ کانگریس پارٹی کے ضلع صدور کو منتخب کرنے کیلئے تلنگانہ بھر میں کام چل رہا ہے۔ اس سلسلہ میں جنگاؤں ضلع میں کانگریس پارٹی کے ضلع صدر (ڈی سی سی ) کے انتخابی عمل کا آغاز اوشودیا فنکشن ہال جنگاؤں پر اے آئی سی سی کے آبزرور دیباسس پٹنائیک نے شرکت کی اور کہا کہ جنگاؤں ضلع کے تحت تین اسمبلی حلقہ جات ہیں جس میں جنگاؤں ، بالکرتی ، اسٹیشن گھن ہیں۔ تینوں حلقوں کے لوگوں سے درخواستیں حاصل کئے گئے اور تینوں حلقوں کے لوگوں سے علحدہ علحدہ بات چیت کی گئی ہے۔ اس اجلاس کی صدارت صدر ڈی سی سی و انچارج جنگاؤں اسمبلی حلقہ کانگریس پارٹی کموری پرتاب ریڈی نے کی ۔ اس موقع پر اے آئی سی سی آبزرور جنرل دیباسس پٹنائیک نے مزید کہاکہ کانگریس پارٹی میں ضلع صدر کا انتخاب صاف ، شفاف اور جمہوری عمل کے ذریعہ ہوگا ۔ انھوں نے کہاکہ کسی بھی سرگرم پاٹی کارکن کو اس عہدے کیلئے درخواست دینے کا موقع حاصل ہے ۔ پارٹی اس عمل میں صرف کارکنوں کو ہی نہیں بلکہ رضاکارانہ تنظیموں ، سماجی طبقات اور مختلف برادریوں کی رائے کو بھی شامل کرے گی تاکہ قیادت ہر طبقہ کی نمائندگی کرے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے مبصر محمد اویس نے کہاکہ ہر منڈل اور ہر طبقہ کا فرد اس عہدے کیلئے درخواست دے سکتا ہے ۔ اس اجلاس میں مارکٹ کمیٹی چیرمین جنگاؤں شیوراج یادو ، بچی ریڈی ، کرونا کر ریڈی ، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، پرشانت ریڈی ، نرسمہا ریڈی ، ملاریڈی ، سرینواس ، اسمٰعیل ، سلیم ، اظہرالدین ، علیم الدین اور دوسرے موجود تھے ۔