کانگریس لیڈر انجینئر محمد اسلم علیگ کو اہم عہدہ

   

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اقلیتی شعبہ) نے مشہور سماجی و سرگرم سیاسی کارکن اور کانگریس کے لیڈر انجینئر محمد اسلم علیگ کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ یہ اطلاع کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے جاری کردہ تقرری نامہ میں دی گئی ہے ۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کے صدر اور رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی کے دستخط سے جاری کردہ تقرری نامے میں کہا گیا ہے کہ مسٹرانجینئر اسلم علیگ کو آسام پردیش کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت کا انچارج مقرر کیا گیا ہے ۔اس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ مسٹر اسلم کانگریس پارٹی کو اونچائی تک لے جانے اور مضبوط بنانے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور موجود ہ کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے کے ہاتھ کو مضبوط کریں گے ۔واضح رہے کہ انجینئر محمد اسلم علیگ کانگریس کے سرگرم رکن رہے ہیں اور بہار کے علاوہ وہ دیگر ریاستوں میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرہے ہیں۔