کانگریس لیڈر جناردھن دویدی کے فرزند بی جے پی میں شامل

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے سینئر لیڈر جناردھن دویدی کے فرزند سمیر دویدی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ وہ پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت میں شامل ہو رہے ہیں اور انہوں نے بی جے پی کو اس لئے منتخب کیا کیونکہ وہ وزیر اعظم مودی کے کام کاج سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنی معیاد میں کچھ تاریخی اور حوصلہ مندانہ فیصلے کئے ہیں۔ سمیر کے والد جناردھن دویدی کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور وہ ایک دہے تک پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے فرزند کا شخصی اور آزادانہ فیصلہ ہے ۔