کانگریس لیڈر جگا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔13 ۔ فروری (سیاست نیوز) اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سنگا ریڈی پولیس نے پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی کے خلاف بلدی انتخابات کے دوران عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ سنگا ریڈی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعات 223,351,352,132 اور 329 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اسی دوران کانگریس لیڈر جگا ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکل انسپکٹر نے کانگریس امیدوار کی توہین کی تھی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ سرکل انسپکٹر نے رائے دہی کے دوران کانگریس امیدوار کو پولنگ اسٹیشن سے باہر کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالف امیدوار کی تائید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کی توہین کی۔ اس بارے میں وضاحت طلب کرنے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کردی گئی۔ پولیس عہدیدار نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ، لہذا الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہئے۔1