نئی دہلی: سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرنے والی ایک پی آئی ایل کو مسترد کر دیا اور عرضی گزار پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ عرضی قانون کے عمل کا غلط استعمال ہے کیونکہ عرضی گزار کے کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔