کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی 7 جنوری کو بریلی کورٹ میں طلبی

   

بریلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے معاشی سروے سے متعلق بیان پر بریلی ضلع اور سیشن جج نے نوٹس جاری کیا ہے ۔ عدالتی سماعت کیلئے 7جنوری کی تاریخ طے ہوئی ہے ۔ضلع اینڈ سیشن جج سدھیر کمار نے کانگریس ایم پی راہول گاندھی کے خلاف فوجداری درخواست قبول کر نوٹس بھیج کر طلب کیا ہے ۔بریلی سبھاش نگر کے ساکن اکھل بھارتیہ ہندو مہاسنگھ صدر پنکج پاٹھک نے وکیل ویریندر پال گپتا اور انیل دویدی کے ذریعہ سے راہول گاندھی کے خلاف رپورٹ درج کرانے ایم اے ایل۔ایم پی کورٹ/سی جے ایم کورٹ میں عرضی دی تھی۔اسے عدالت نے کو خارج کردیا تھا۔ اس فیصلے کو چیلنج کرکے سیشن کورٹ میں اپیل کی گئی۔وکیل نے بتایا کہ راہول گاندھی سیاسی فائدے کیلئے مخصوص طبقے سے دشمنی پیدا کررہے ہیں۔ کانگریس اقتدار کی لالچ میں معاشی طور سے کمزور طبقات کے ذہن میں دشمنی، نفرت کے جذبات پھیلانے کی کوشش کی ہے ۔ راہول کی تقریب کے حصے قابل اعتراض ہیں۔