کانگریس لیڈر سرجے والا کا دعویٰ، پولیس کے جھٹکے کی وجہ سے پی چدمبرم کی پسلی فریکچر ہوئی

   

نئی دہلی: کانگریس لیڈر رندیپ سورجے والا نے کل دعویٰ کیا کہ کانگریس کے احتجاج کے دوران سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم کے ساتھ پولیس کی ہاتھا پائی ہوئی۔ ان کے چشمے کو زمین پر پھینک دیا گیا، ان کی بائیں پسلی میں ہیئر لائن فریکچر ہے۔ ایم پی پرمود تیواری کو سڑک پر پھینک دیا گیا۔ سر کی چوٹ اور پسلی میں فریکچر ہے۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے راہل گاندھی کی پیشی پر پارٹی کی طرف سے نکالے گئے احتجاجی مارچ کے دوران اس کے کئی رہنما پولیس کی جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔فی الحال مرکزی اپوزیشن پارٹی کے اس دعوے پر دہلی پولیس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔