نئی دہلی:مرادآباد پہنچنے والے کانگریس لیڈر سلمان خورشید کا ایک متنازعہ بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو بھگوان رام کا خطاب دیا ہے۔ راہل گاندھی کو بھگوان رام بتاتے ہوئے سلمان خورشید نے کانگریسیوں کو بھرت کا نام بھی دیا۔ سلمان خورشید آج پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ بھارت جوڑو یاترا کے حوالے سے اس پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بھگوان رام کا کھڑاؤ بہت دور تک جاتا ہے، اس لیے کبھی کبھی کھڈاؤ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ بھگوان رام ہمیشہ نہیں پہنچ پاتے۔ بھرت جی اپنے موقف کے ساتھ چلتے ہیں۔ کھڑاو کو لے کر ہم اتر پردیش گئے ہیں۔ اتر پردیش کھڑاو پہنچ گئے تو رام جی بھی پہنچ جائیں گے، ہمارا یقین ہے۔