کانگریس لیڈر شتروگھن سنہا کی صدر پاکستان علوی سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر اور ویٹرن ایکٹر شتروگھن سنہا نے ہفتہ کو صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی، جس کے دوران دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ برصغیر میں فروغِ امن کیلئے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سنہا نے جو شخصی دورہ پر پاکستان میں ہیں، لاہور میں گورنر ہاؤس میں صدر علوی سے ملاقات کی اور دونوں نے کشمیر کے بشمول دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، صدارتی دفتر کے بیان میں یہ بات بتائی گئی۔ دونوں نے امن کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔