کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کا بھتیجا بی جے پی میں شامل،وزیر اعظم مودی کے بارے میں کہی یہ بات

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کے بھتیجے مبشر آزاد اتوار کو بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ مبشر کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترقیاتی سیاست سے متاثر ہیں اور زمینی سطح پر پارٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ مبشر آزاد غلام نبی آزاد کے سب سے چھوٹے بھائی لیاقت علی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور الزام لگایا کہ ان کے چچا کے ساتھ کانگریس کی قیادت نے برا سلوک کیا جس سے انہیں بہت تکلیف ہوئی۔ اسی وجہ سے وہ کانگریس سے الگ ہو کر بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ تاہم، انھوں نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے اپنے چچا اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد سے بی جے پی میں شامل ہونے کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں کیا۔