گمبھی راؤ پیٹ ۔ راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے حرکیاتی قائدو نائب صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل سرسلہ محمد قطب الدین نے ٹی آرا یس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ حلقہ سے نمائندگی کرنے والے رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گذشتہ دنوں اپنے دورے گمبھی راؤ پیٹ کے موضع پر قطب الدین کو ٹی آر ایس پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں شامل کرلیا ۔ اس موقع پر قطب الدین نے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کو تیقن دلایا کہ وہ پارٹی کو مزید مستحکم کرنے تلنگانہ میں برسر اقتدار ٹی آر ایس کے عوامی فلاحی اسکیمات عوام بالخصوص اقلیتوں کے درمیان رکھتے ہوئے اس اسکیمات سے انہیں واقف کروانے کے عزم کا اظہار کیا ۔