نئی دہلی : کانگریس لیڈر نغمہ مرارجی ایک ٹویٹ پر تنازعہ میں پھنس گئی جب انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے منسوب مکتوب پوسٹ کردیا ۔ اس مکتوب میں چیف منسٹر اترکھنڈ پشکر سنگھ دھامی کو یہ ہدایت دی گئی کہ سابقہ بی جے پی ترجمان نپور شرما کو ہنگامی اساس پر زیڈ زمرہ کی سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ امیت شاہ کا مکتوب جعلی ہے ۔ مکتوب میں یہ سفارش تحریر ہے کہ دہرہ دون میں نپور شرما کے آبائی مکان کیلئے سیکوریٹی فراہم کی جائے کیونکہ مختلف گوشوں سے خطرات سامنے آرہے ہیں ۔