کانگریس لیڈر و سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کا دیہانت

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر خارجہ نٹور سنگھ کا طویل علالت کے بعد ہفتہ کی رات دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 93 سال تھی۔ نٹور سنگھ نے گروگرام کے میدانتا ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔ ان کی آخری رسومات 12 اگست کو دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے تعزیت کا اظہار کیا۔ نٹور سنگھ ایک آئی ایف ایس عہدیدار تھے اوراپنا کیریئر ڈپلومیٹ کے طور پر شروع کیا۔ 1953 میں انڈین فارن سرویس میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی سفارتی خدمات میں چین، امریکہ، پاکستان اور برطانیہ میں اہم پوسٹنگ شامل تھی۔1984 میں نٹور سنگھ نے سفارت کاری سے سبکدوش ہو گئے ۔