کانگریس لیڈر و سابق وزیر رتناکر راو چل بسے

   

حیدرآباد10مئی (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈر و سابق ریاستی وزیر جے رتناکر راو چل بسے ۔ان کی عمر 92 سال تھی اور وہ کچھ دنوں سے علیل تھے ۔ اتوار کی صبح کریم نگر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انہوں نے آخری سانس لی۔رتناکرارو کا آبائی مقام موجودہ جگتیال ضلع کے دھرماپوری منڈل کا موضع تماپور تھا جہاں سے انہوں نے سرپنچ کی حیثیت سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا۔وہ بعد ازاں بگارام اسمبلی حلقہ سے کئی مرتبہ منتخب ہوئے ۔