دوباک۔/17 نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ ضلع دوباک منڈل کے کانگریس خاتون لیڈر کے کارتیکا گوڑ نے وزیر ہریش راؤ کی موجودگی میں تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی کھنڈوا پہن کر بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ نے استقبال کیا ۔ وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ کے کارتیکا گوڑ کا بی آر ایس پارٹی میں شامل ہونا خوش آئند ہے کیونکہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مضبوط لیڈر ہیں۔ آنے والے دنوں میں انہیں بی آر ایس پارٹی میں صحیح جگہ دی جائے گی اور ان کے ساتھ وفاداری کی جائے گی اور ہرقسم کا تعاون بھی دیا جائے گا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے کانگریس پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی میں خواتین کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ بعد ازاں کے کارتیکا گوڑ نے دوباک حلقہ اسمبلی امیدوار کوتا پربھاکر ریڈی جو یشودا ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی کیلئے انتھک جدوجہد کرنے کا خیال ظاہر کیا۔ ان کے ہمراہ کوتا دیوی ریڈی، سائی گوڑ، رویندر، سائی تیجا، مہیندر گوڑ، پرشراملو، لنگم راجو، رشید، بابا و دیگر قائدین بھی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔