کانگریس ملک بھر میں’سمودھان رکشا مارچ ‘ نکالے گی

   

نئی دہلی، 25 نومبر (یواین آئی) کانگریس ووٹر فہرستوں میں مبینہ ہیرا پھیری، بڑے پیمانے پر نام کاٹے جانے اور الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری پر سوال اٹھاتے ہوئے 26 نومبر کو یومِ دستور کے موقع پر ملک بھر میں ‘سمودھان رکشا مارچ’ نکالے گی۔کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینوگوپال نے چہارشنبہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ووٹ چوری کے مکمل دستاویزی ثبوت سامنے رکھے ہیں۔ مہادیو پورہ میں فرضی اور دوہرے ووٹر اندراجات، آنند میں ہزاروں حقیقی ووٹروں کے نام حذف کرنے کی کوششوں اور ہریانہ نیز دیگر ریاستوں میں بے ضابطگیوں سے ووٹر فہرستوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کا پتہ چلتا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمیشن نے ان معاملات کی غیر جانبدارانہ جانچ کرانے کے بجائے ثبوتوں کو مسترد کیا اور الٹا مسٹر گاندھی سے حلف نامہ طلب کیا۔انہوں نے الیکشن کمیشن کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی اور الیکشن کمشنروں کو قانونی تحفظ فراہم کرنے والی ترمیم پر بھی سوالات اٹھائے اور الزام لگایا کہ ان تبدیلیوں سے کمیشن کی خودمختاری متاثر ہوئی ہے ۔