کانگریس میں انتشار سے عوام بیزار ، انیل کمار ریڈی کا ادعا

   

بھونگیر/20 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی ریاستی لیڈر انیل کمارریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تیسری مرتبہ بھی بی آر ایس کی جیت یقینی ہے۔اور چیف منسٹر کے ہی تیسری مرتبہ ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلی منتخب ہونگے۔انہوں نے بھونگیر میں مقامی آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں اندرونی خلفشار کی وجہہ سے پارٹی کو چھوڑنا پڑا۔کیونکہ کانگریس میں قیادت کا فقدان ہے۔کانگریس میں داخلی انتشار کی وجہہ سے کانگریس سے عوام بے زار ہوچکی ہے۔انہوں نے بھونگیر رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگرسیاسی لیڈران کی توہین کرنے سے باز آجائیں۔کومٹ ریڈی نے اپنے ذاتی حلقہ میں سرپنچ،ایم پی ٹی سیز کو نہیں جیتا سکے ہے۔اور بھونگیر میں کانگریس کی جیت کا خواب دیکھ رہے ہے۔بھونگیر اسمبلی حلقہ سے بی آر ایس پارٹی امیدوار کی کامیابی یقینی ہے۔کے ٹی آر کی دوراندیشی اور مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار کومٹ ریڈی ان پر نازیبا الفاظ استعمال کررہے جوکہ بدبختانہ حرکت ہے۔اس موقع پر نائب صدر نشین بلدیہ انجنیلو،زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین راجندرریڈی،سنگل ونڈو چیرمین پرمیشورریڈی،ٹاون صدر کرن کمار،اراکین بلدیہ خواجہ عظیم الدین،سدھاکرریڈی،معاون رکن بلدیہ اقبال چودھری،اقلیتی سیل ٹاون صدرکاظم احمد،شادی خانہ چیرمین اسمعیل، امیرالدین، افروز، سمیر، عامر، امتیاز، اور دیگرموجود تھے۔