نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے اپنی ریاستی اکائیوں میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ گجرات، ممبئی، ہریانہ، دہلی اور تلنگانہ کو نئے صدور اور انچارج ملے ہیں۔ راجیہ سبھا ایم پی شکتی سنگھ گوہل کو گجرات کا ریاستی صدر بنایا گیا۔ شکتی سنگھ گوہل پہلے دہلی اور ہریانہ کے انچارج تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گجرات کے کئی لیڈران نے دہلی میں کانگریس صدر سے ملاقات کی تھی اور انہیں ریاستی صدر اور انچارج مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ گجرات انتخابات میں کانگریس کی شکست کے بعد انچارج رگھو شرما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ دوسری جانب شکتی سنگھ گوہل کی جگہ گجرات کے لیڈر دیپک بابریا کو ہریانہ اور دہلی کا انچارج بنایا گیا ہے۔