کانگریس میں تلنگانہ جنا سمیتی کے انضمام کی تردید: کودنڈا رام

   

حیدرآباد ۔16 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ جنا سمیتی کے سربراہ پروفیسر کودنڈا رام نے اپنی پارٹی تلنگانہ جنا سمیتی کے کانگریس پارٹی میں انضمام سے متعلق اطلاعات کو افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے کبھی بھی انضمام کی بات نہیں کی۔ کودنڈا رام نے کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر کے ڈکٹیٹرشپ کے خاتمہ کیلئے تمام طاقتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم خیال پارٹیوں میں اتحاد کی مساعی کی جاسکتی ہے اور وہ بھی اس کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کانگریس کے تلنگانہ انچارج مانک راؤ ٹھاکرے سے ملاقات کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ مفاہمت کے فارمولہ پر کام کر رہے ہیں۔ پروفیسر کودانڈا رام نے بتایا کہ تلنگانہ جنا سمیتی کی ریاستی عاملہ کے اجلاس میں آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ر