کانگریس میں ’جی حضور 23 گروپ‘ نہیں

   

Ferty9 Clinic

مکمل وقتی صدر کے غیاب میں فیصلے کون کررہا ہے، کپل سبل کا سوال
نئی دہلی : کئی کانگریس قائدین کی پارٹی سے علحدگی اور اس کی پنجاب یونٹ میں خلفشار کے درمیان سینئر پارٹی لیڈر کپل سبل نے چہارشنبہ کو مطالبہ کیا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ فوری طلب کی جائے اور تعجب ظاہر کیا کہ مکمل وقتی صدر کی غیرموجودگی میں پارٹی میں فیصلے کون کررہا ہے؟ میڈیا سے خطاب میں کپل نے کہا کہ کے سینئر ممبر غلام نبی آزاد نے صدر کانگریس کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے سی ڈبلیو سی میٹنگ طلب کرنے پر زور دیا ہے تاکہ پارٹی کے معاملات اور پارٹی سے اخراج پر غور کیا جاسکے۔ کپل نے ریمارک کیا کہ یہ کوئی ’’جی حضور 23 ‘‘ گروپ نہیں ہے۔