کانگریس میں شامل ہونے سے پرشانت کشور کا انکار

,

   

نئی دہلی : انتخابی حکمت عملی ساز پرشانت کشور نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی کانگریس میں شمولیت کی پیشکش ٹھکرا دی ہے ۔ کانگریس لیڈر اور پارٹی کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کو کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پرشانت کشور کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک امپاورڈ گروپ 2024 کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔ مسز گاندھی نے مسٹر کشور کو اس گروپ کے ساتھ ساتھ پارٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی تھی۔ سرجے والا نے کہا کہ مسٹر کشور نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مسٹر کشور کی کوششوں اور پارٹی کو دی گئی تجاویز کی ستائش کرتی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مسز گاندھی نے پیر کو مستقبل کے سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک بااختیار گروپ 2024 بنانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے اس وقت اس کے کردار اور ارکان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دیں۔اس بارے میں اطلاع دیتے ہوئے مسٹر سرجے والا نے کہا تھا کہ یہ گروپ 2024 کے لوک سبھا انتخابات تک سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کانگریس پارٹی میں کام کرے گا۔