کانگریس میں شامل ہونے والے بی آر ایس قائدین کا خیرمقدم

   

محبوب نگر /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آج کانگریس میں شامل ہونے والے قائدین حقیقی ترقی کے مقصد سے شامل ہو رہے ہیں اور غریبوں کیلئے کام کرنے کیلئے کانگریس کے عزائم سے وہ مطمین ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے اے سرینواس ریڈی نے کہا ۔ انہوں نے آج بی آر ایس سے کانگریس سے بی آر ایس میں شامل ہونے والے قائدین کا خیرمقدم کیا ۔ جس میں جی منوہر و ددیگر شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے کیمپ آفس میں ان قائدین کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری سراج قادری ، صدر لکشمن یادو ، ایم سریندر ریڈی ، ممتاز قانون داں این پی وینکٹیش ، ایم نرسمہا ریڈی کے علاوہ پارٹی قائدیئن و کارکنان موجود تھے ۔