عبدالمقیت چندا کے ساتھ کے ٹی آر ورکنگ پریسیڈنٹ بی آر ایس سے
ملاقات کے بعد فیصلہ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں بی آر ایس قائدین جو کانگریس میں شامل ہوئے تھے عبدالمقیت چندا کی قیادت میں گھر واپسی کرتے ہوئے کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی ۔ کے ٹی آر نے قائدین کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں ان کا استقبال کیا ۔ کانگریس سے بی آر ایس میں شامل ہونے والوں میں کے سری لتا سابق کارپوریٹر راجندر نگر کے مہاتما ، ایم اے نعیم ، ندیم محی الدین ، شاہ رخ ، خواجہ محی الدین ، سید اسد ، عقیل ، عبدالعامر ، زبیر خاں ، غوث یحییٰ ، راج کمار ، محمد سلیم ، ابرار احمد کے علاوہ تقریبا 200 سے زائد کانگریس کارکنوں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ کے ٹی آر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کانگریس حکومت اپنے وعدوں کو مکمل کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ عبدالمقیت چندا بی آر ایس میناریٹی سیل جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس کے 22 ماہ کے اقتدار میں خود کانگریس قائدین بیزار ہوچکے ہیں ۔ عوام جو توقعات کی تھی اس میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ مقیت چندا نے کہا کہ کوڑنگل میں تین قبرستانوں ، عاشور خانہ اور چھلہ کو شہید کرنے کے بعد وقف بورڈ کی خاموشی کے بعد ارشاد علی خاں نے ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے اور مسلمانوں کے حق میں آرڈر حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ش
اس موقع پر عابد رسول خاں ، کارتک ریڈی ، و دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے ۔۔ ش