حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ عوام کی بھلائی کیلئے ہم خیال قائدین متحد ہورہے ہیں۔ صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی سے ملاقات کے بعد سابق وزیر جوپلی کرشنا راؤ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سرینواس ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی نے کانگریس میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ تلنگانہ تحریک کے جہد کار عوام اور فنکاروں سے مذاکرات کئے گئے۔ آئندہ چند دنوں میں تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین دنوں میں کانگریس میں شمولیت کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔ گذشتہ چھ ماہ سے ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ میں اور جوپلی کرشنا راؤ تلنگانہ کا دورہ کررہے ہیں اور عوام کی رائے حاصل کی جارہی ہے۔ تلنگانہ کی تشکیل کیلئے عوام نے جو خواب دیکھا تھا وہ پورا نہیں ہوا۔ جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر خود کو ملک کیلئے رول ماڈل قرار دے رہے ہیں۔ وہ دراصل بدعنوانیوں کے معاملہ میں رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبپاشی پراجکٹس کی تعمیر میں بھاری کمیشن حاصل کیا گیا۔ر